• news

ڈسکہ: گھریلو جھگڑا‘ بہن سے ملکر خاوند کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا

ڈسکہ+ ستراہ (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑے پر بیوی نے اپنی بہن سے مل کر خاوند کو زندہ جلا دیا۔ سیالکوٹ کی صبیحہ تبسم کے 25سالہ بیٹے شہباز کی کچھ عرصہ قبل ڈسکہ کے قریبی گاؤں جیسروالہ میں شادی ہوئی تھی جو اپنے سسرال میں ہی رہائش پذیر تھا۔ گذشتہ روز گھریلو جھگڑے پر اس کی بیوی شمع نے اپنی بہن نیلم کے ساتھ مل کر اپنے خاوند پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ شدید جھلس گیا۔ اسے تشویشناک حالت میں میوہسپتال لاہور لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن