• news

پنجگور: ایف سی چوکی پر چار راکٹ فائر جوابی فائرنگ میں حملہ آور فرار

پنجگور (آن لائن) پنجگور ایف سی چوکی پر یکے بعد دیگر چار راکٹ فائر کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے رخشان ندی چوکی پر چار راکٹ داغے چو چوکی کے اردگرد گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے اور شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ چوکی پر موجود سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے تاہم کسی قسم کی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن