• news

5 ہزار 8 سو ارب کے بجٹ میں زکوٰۃ جتنا حصہ بھی بلوچستان کو نہیں دیا گیا: اختر مینگل

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ اگر آئندہ عام انتخابات میں ان قوتوں کو لایا گیا جن کا کوئی وجود نہیں تو پھر بی این پی کا صبر پیمانہ لبریز ہو گا اور پھر کسی کو یہاں پائوں رکھنے کی جگہ نہیں ملے گی مقتدر حلقے اپنے جدائی لوٹے سے اقتدار کے بھوکے لوٹے نکال رہے ہیں، ہم اقتدار کے بھوکے نہیں ہم پیار اور احترام کے بھوکے ہیں بلوچستان کی حقوق کی جنگ آخری سانس تک کر تے رہیں گے۔
، ماضی کی طرح ایک بار پھر صوبے میں امن کی فضا کو بحال کرنا ہے موت کی پروا نہیں صرف عوام کی پرواہ ہے کیا حکومت کو سڑکوں پر بہتا خون نظر نہیں آتا مجھے کیوں نکالا والوں کو یہ سب کچھ نظر نہیں آتا میری قوم کو عزت دو اس سے چھینے گئے حقوق واپس دو تب آپ کو مانیں گے، سی پیک دینے والے گوادر کے عوام کو پانی فراہم نہیں کر سکتے 5 ہزار800 ارب روپے کے بجٹ میں زکوٰۃ جتنا حصہ بھی بلوچستان کو نہیں دیا گیا، بلوچستان میں کوئی تسلیم کرے یا نہ کرے میں اس کا مالک ہوں تمام قوتیں اکٹھے ہوں اور اپنے حقوق کے لئے جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاکی گرائونڈ میں سابق صوبائی وزیر محمد اسما عیل گجر اور ان کے ساتھیوں کی بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن