• news

یمن : حوثیوں کے اجلاس پر عرب اتحادیوں کا حملہ ،2کمانڈروں سمیت 50ہلاک

صنعاء (سنہوا+این این آئی)یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد کے حوثیوں کے ایک اہم اجلاس پر حملے کے نتیجے میں 50جنگجو مارے گئے ،دوسری جانب حوثیوں کے ایک سیٹیلائٹ نیوز چینل فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملے میں چند شہری زخمی ہوئے۔سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق یمن میں بر سر پیکار شیعہ حوثی باغیوں پر سعودی عسکری اتحاد کے ایک فضائی حملے میں دو جنگجو کمانڈروں سمیت پچاس افراد ہلاک ہو گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حملہ اْس وقت ہوا جب اس عسکریت پسند گروپ کی ایک اہم میٹنگ جاری تھی۔دوسری جانب حوثیوں کے حملے میں چند شہری زخمی ہوئے۔حوثی باغیوں کی طرف سے شہر جزان پر فائر 4 بیلسٹک میزائل سعودی فورسز نے راستے میں تباہ کر دیے ہیں۔ ٹی وی المینار کے مطابق 3 میزائل چلائے گئے تھے۔ یمن کی انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے شمالی شہر عدن میں داعش کے اہم لیڈر شیخ صالح البخیش کو آپریشن میں ہلاک کر دیا۔ سعودی سول ڈیفنس حکام کے مطابق جزان میں ایک میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن