• news

کراچی: کتوں، گدھوں کی کھالیں برآمدگی کیس میں دونوں ملزموں کی ضمانت منظور

کراچی (این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کتوں اور گدھوں کی کھالوں کی برآمدگی کے الزام میں گرفتار افغان باشندے سمیت دو ملزمان کی ضمانت فی کس 20 ہزار کے عوض منظور کرلی۔ پولیس نے افغان باشندے عبدالحمید اور رضوان کو پیش کیا۔ تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا ملزموں کے گودام سے پولیس نے 40 سے زائد بوریاں برآمد کیں جن میں گدھوں اور کتوں کی کھالیں موجود تھیں جبکہ گودام کے مالک کی تلاش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن