سعودی عر ب 15برس میں کثرت سے بارش اور برفباری والا ملک بن جائیگا
ریاض(اے این این)سعودی ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے کہا ہے کہ سعودی عرب 15برس کے اندر کثرت سے بارش اور برفباری والا ملک بن جائیگا، یورپی ممالک خشک سالی کا شکار ہوںگے۔ سعودی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موسمی حالات ایک علاقے سے دوسرے علاقے اور ایک دور سے دوسرے دور کے تناظر میں مختلف ہوتے ہیں۔ انہوں نے مملکت میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جزیرہ نما عرب میں موسمی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ یہاں کثرت سے طوفانی آندھیوں کا سلسلہ آئیگا۔ ماہرین موسمیات 2020 میں خطرناک بین الاقوامی موسمی المیہ کے خدشات ظاہر کررہے ہیں۔