• news

پنجاب یونیورسٹی میں بہترین انتظامی ماڈل متعارف کرانے کیلئے اقدامات کیے جائیں: ناصرہ جبیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کی نئی تعینات کی گئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے کہا کہ یونیورسٹی میں بہترین انتظامی ماڈل متعارف کرانے کے ساتھ ہم آہنگی اور احترام کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد انتظامی آفیسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے اس امر کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے معیار تعلیم کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے مطابق بنایا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں پنجاب یونیورسٹی کی 136سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر ہیں۔
ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے یونیورسٹی آف یو تریخت نیدر لینڈ سے ڈیویلپمنٹ اینڈ ایکویٹی کے شعبہ میں پرنس کلاز رائل چیئر2006-2007ء پروفیسر شپ حاصل کی ہے۔ انہوںنے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سکالرشپ ملنے پر یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن امریکہ سے 2008ء میں پوسٹ ڈاک مکمل کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن