• news

پاکیزگی و طہارت اختیار کریں تو ڈینگی، سموگ سے بچ سکتے ہیں: راشدہ قریشی

رائے ونڈ (نامہ نگار)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین رائے ونڈمیں ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹررا شدہ قریشی نے کہا کہ مسلم معاشرے میں جس پاکیزگی اور طہارت کا تصور ہے اگر اس تصور کو ہم اپنی زندگیوں کے عملی تجربے میں ڈھال لیں تو ڈینگی و سموگ و با جان بن ہی نہیں سکتے، ڈینگی اب قابل علاج ہے اور اسکی میڈیسن بھی دریافت ہو چکی ہے۔ تاہم حکومت پنجاب کی انتھک محنت و کوشش سے اب پنجاب ڈینگی فری زون بن چکا ہے، پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی نے طالبات پہ ذور دیا کہ وہ اپنے معاشرے کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور گھر کے ساتھ اپنے اداروں اور محلوں کو بھی صاف ستھرا رکھیں ۔ کالج سیمینار کا اہتمام کالج کی ڈینگی کمیٹی جن میں مسز عالیہ ، مس رابعہ، اور مس شہلا نے کیاسیمینار کے موقع پہ ڈاکٹرفریدہ کو خصوصی شرکت کے لئے مدعو کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن