دوست ملک سے ایک ارب ڈالر قرضہ ملا ہے پاکستان میں مالی ایمرجنسی لگنے کا کوئی امکان نہیں مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دوست ملک کے کمرشل بنک سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر طویل المدتی قرضہ ملا ہے۔ گلگت بلتستان کیلئے بجٹمیں حصہ رکھا گیا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے مفتاح اسماعیل نے کہا ڈالر کی قدر بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ لوگ 20 کروڑ کا پلانٹ لیتے ہیں اور 2 کروڑ قیمت بتاتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں لوگ اپنی آمدنی ٹھیک طرح سے بتائیں۔ اگر یہاں سے پیسے کما کر باہر بھیجیں گے تو کچھ ہمارے بھی سوالات ہیں۔ آئین اور قانون میں وزیراعظم کے مشیر ایوان میں بیٹھ سکتے ہیں۔ جب اکانومی بڑھتی ہے تو ریونیو بھی بڑھتا ہے۔ ملکی معیشت کے حالات بہت اچھے نہیں تو اتنے برے بھی نہیں۔ پاکستان میں مالی ایمرجنسی لگنے کا کوئی امکان نہیں، ایک کروڑ سے زیادہ روپے آئے تو ذریعہ آمدن بتانا ہو گا۔
مفتاح اسماعیل