کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی دکان پرفائرنگ سے 3افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی دکان پرفائرنگ سے 3افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے جان محمدروڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دکانوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی خان ، محمد وقاص اور شبیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوںکو ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ میں طبی امداد دی جارہی ہے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ/ فائرنگ