• news

فیصل آباد سے لاہور جلسے میں آنیوالی بس الٹنے سے 20،گوجرانوالہ: پی ٹی آئی قافلوں کی مانیٹرنگ کرتی گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹے، بیٹی سمیت زخمی

فیصل آباد/ گوجرانوالہ (نمائندگان خصوصی) تحریک انصاف کے کارکنوں کی بس لاہور میں مینار پاکستان میں منعقدہ جلسے میں شرکت کےلئے جا تے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں تحریک انصاف کے 20 کارکن زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد سے تحریک انصاف کے کارکنوں کا قافلے میں شامل ایک بس لاہور جاتے ہوئے راستے میں قلا بازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 20 کارکن زخمی ہو گئے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق احمد نگر روڈ پر ساروکی کے قریب اے ایس پی کی سرکاری گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ماںبیٹا اور بہن شدید زخمی۔ اے ایس پی وزیرآباد دوست محمد اپنی سرکاری گاڑی میں پی ٹی آئی کے قافلوں کی مانیٹرنگ کے لئے احمد نگر جار رہے تھے۔ ساروکی کے قریب انکی گاڑی نے آگے جانے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ موٹر سائیکل سوار 23سالہ وقار احمدولد محمد اشفاق اپنی والدہ فضیلت اور ہمشیرہ 18سالہ نمرا اشفاق کو لے کر وزیرآباد سے اپنے گاﺅں کلاسکے جا رہا تھا کہ پولیس گاڑی کی زد میں آگیا۔ زخمیوں کو پولیس گاڑی میں ہی وزیرآباد ہسپتال پہنچایا گیا۔
جلسہ/ بس زخمی

ای پیپر-دی نیشن