;مقبوضہ کشمیر : لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا‘ بھارتی اہلکاروں کی خاتون کو کیمپ میں لے جا کر عصمت دری
سری نگر (اے پی پی‘ نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ اس دوران مختلف مقامات پر احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ 28برس کے دوران لاپتہ ہونے والے کشمیریوںکے عزیز و اقارب نے سرینگر میں ایک پر امن احتجاجی دھرنا دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لاپتہ افراد کے والدین کی تنظیم ( اے پی ڈی پی) کے زیر اہتما م سرینگر کی پریس کالونی میں دیے جانے والے دھرنے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ دھرنے کے شرکانے سروں پر سفید پٹیاں باندھ رکھی تھیںجن پر لاپتہ افراد کے نام درج تھے۔ انسانی حقوق کمشن نے قابض انتظامیہ سے بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2016کی احتجاجی تحریک کے دوران بڑے پیمانے پر کشمیری جوانوں کے قتل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے بھارتی پولیس کی طرف سے آزادی پسند کارکنوں کی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے بے گناہ نوجوانو ں کو گرفتار کر کے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔ خاتون نے کہاکہ سی آر پی اےف اہلکار نے واقعے کی وےڈےو فلم بنائی اور ان کو دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعے کے بارے مےں پولےس ےا کسی اور کو بتاےا تووہ وےڈےو سوشل مےڈےا پر جاری کرے گا۔کے پی آئی کے مطابق مقبوضہ پونچھ پولیس نے بھارتی فوج کے اہلکار کے خلاف خاتون کی آبرورےزی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے تنگ آکر مزےد 28 نوجوانوں نے بھارتی فوج کے خلاف ہتھےار اٹھا لئے ہےں، بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی فوج کی اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کشمیر میں عسکرےت پسندوں کے خلاف آپریشن آل آﺅٹ شروع کیا گےا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے مندوب، جموں و کشمیر پیپلز لیگ عالمی امور کے امیر انجینئر مشتاق محمود نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ کیمیکل ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں، ایک طے شدہ منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا آصفہ زیادتی قتل کیس پر مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیراعلیٰ نرمل سنگھ مستعفی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے سپیکر کیوندر گپتا نئے نائب وزیراعلیٰ ہوں گے۔
کشمیر