ایشین سنوکر چیمپئن شپ‘قومی ٹیم 4مئی کو ایران کو روانہ ہو گی
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی سنوکر ٹیم ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چار مئی کو ایران روانہ ہوگی ۔ ایونٹ چار سے بارہ مئی تک ایران میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کے محمد آصف ‘محمد بلال ‘بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے ۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوسٹس کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جو تین مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔قومی کھلاڑیوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔ امید ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے ۔