• news
  • image

کرپشن کی نشاندہی میرا جرم بن گیا، چیف جسٹس نوٹس لیں؟

مکرمی! میں جون 2017ءسے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری شیخوپورہ کی مسلسل کی جانے والی کرپشن کو تحریری طور پر بے نقاب کر رہا ہوں مگر سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب سمیت کوئی اتھارٹی اس کرپٹ آفیسر کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری شیخوپورہ نے اپنے خلاف میری طرف سے دی جانے والی درخواستوں کی پیروی سے روکنے کے لئے میرے خلاف ایک جھوٹی اور بے بنیاد FIRبھی درج کروائی بطور ٹیچر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری شیخوپورہ کے براہ راست ماتحت ہوں اس نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میرے سروس ریکارڈ کو ٹمپر کر دیا ہے اور میرے خلاف محض انتقام لینے کی خاطر کئی انکوائریز لگا دی ہیں۔ مجھے مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ مجھے نوکری سے برخاست کر دے گا، چیف جسٹس پاکستان سے استدعا ہے کہ مجھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری شیخوپورہ کی اختیارات سے تجاوز کرنے اور مجھے ناجائز طور پر تنگ کرنے سے روکا جائے اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم صادر کیا جائے۔(سید شفیق الرحمان ٹیچر گورنمنٹ جامع ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ)۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن