شناختی کارڈ کی فیسوں میں ظالمانہ اضافہ آخر کیوں؟
مکرمی! کمرتوڑ مہنگائی کی چکی میں پہلے ہی غریب آدمی بری طرح پس رہے ہیں مہنگائی کا اژدھا پھن پھلائے پھر رہا ہے ان سنگین ترین حالات میں نادر احکام نے عوام پر شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100% اضافہ کا بم گرا دیا ہے کمپیوٹرائز شناختی کارڈ کی فیس 500 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کر دی گئی اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 300 روپے سے بڑھا کر 750 روپے اور ارجنٹ فیس 750 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی ہے اسی کے علاوہ اسمارٹ کارڈ کی تجدید میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے نارمل کارڈ کی فیس 200 سے بڑھا کر 400 روپے ہو گئی ہے جبکہ ایگزیکٹو کارڈ جوکہ 1600 روپے میں بنوایا جاتا تھا کی فیس 2500 روپے کر دی گئی۔ نادرا کی جانب سے اسی ظالمانہ اور غیر منصفانہ اضافہ پر غریب آدمی کیلئے شناختی کارڈ بنوانا ایک عذاب سے کم نہ ہوگا۔ (محمد سرفراز خان عمر چوک ٹاو¿ن شپ، لاہور 0300-4245280)۔