• news

جنوبی وزیرستان میں قتل ہونیوالے چاروں دوست آبائی علاقوں میں سپرد خاک

ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن) جنوبی وزیرستان کے علاقہ مومی کڑمہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے چار دوستوں کی میتیں گزشتہ رات ڈیرہ اسماعیل خان میں انکے آبائی علاقوں میں پہنچ گئیں جہاں کہرام مچ گیا غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ان چاروں دوستوں حسن یار محسود ،اسحاق ولد سعید ،اسد اللہ ولد عبد اللہ اورسلیمان ولد دلاور مروت کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہر آنکھ اشک بار تھی۔ بعدازاں میتیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ مذکورہ نوجوان حسن یار محسود کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کام کے سلسلے میں گئے تھے جہاں نامعلوم ملزمان نے انکو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں انکی نعشوں کو آگ لگا دی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن