سوات پی ٹی ایم کا جلسہ ، نوجوان کو پاکستانی پرچم لہرانے سے روکدیا گیا
سوات (نیٹ نیوز) گزشتہ روز پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسہ میں شریک نوجوان کو جلسہ گاہ میں پاکستانی پرچم لہرانے سے روکدیا گیا بلکہ کچھ کارکنوں نے اسے زبردستی وہاں سے باہر نکل جانے کا کہا۔ نوجوان کے مطابق اسے کہا گیا کہ پاکستانی جھنڈا لہرا کر بدمزگی پیدا نہ کرو۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی ایم کے کارکنوں نے کہا کہ جلسہ گاہ سے نکل جائو اور پاکستانی پرچم جلسہ گاہ سے باہر رکھ کر آئو۔ نوجوان نے کہا کہ میں سوات سے تعلق رکھتا ہوں اور ہم پاکستان کے شہر ی ہیں۔ ہمیں جو بھی شکایت ہے وہ پاکستان کے پرچم تلے کرنی چاہئے۔
پاکستانی پرچم/ سوات