مریم اورنگزیب‘ صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر نے الشفا میں سردار سکندر حیات کی خیریت دریافت کی‘ جلد صحت یابی کے لئے دعا
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب‘ حکومت آزاد کشمیر کے وزیر راجہ عبدالقیوم خان‘ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان‘ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق، سینیٹر بیگم نجمہ حمید قومی اسمبلی کی رکن اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اوررنگزیب کی والدہ بیگم طاہرہ اوررنگزیب حکومت آزادکشمیر کے وزیر شاہرات چوہدری محمد عزیز، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی سابق سپیکر اسمبلی سردار سیاب خالد سابق وزراء جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری رفیق نیئر، جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے امیر چوہدری محمود الحسن‘ آزاکشمیر زکوۃ کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ سلیم چشتی ممتاز صحافی سلطان سکندر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد نے ہفتے اور اتوار کے روز الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد جا کر اور ٹیلی فون کر کے آزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم بزرگ مسلم لیگی لیڈ رسردار سکندر حیات خان کی عیادت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور دلی دعا کی ہے۔