عراق: داعش میں شمولیت پر19 روسی خواتین کو عمر قید
بغداد( نوائے وقت رپورٹ +اے ایف پی ) داعش میں شمولیت کے الزام پر عراقی کورٹ نے 19روسی خواتین کو عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان پر ایسے گروپوں کی مدد واقعات کا بھی الزام ہے جنہوں نے سکیورٹی فورسز پر حملے کئے تھے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ان خواتین کی اپیل کا حق دیا گیا ہے تا ہم یہ واضح نہیں وہ کب ایسا کرینگی، چند روز قبل فرانس اور آذر بائیجان کی متعدد خواتین کو بھی سزائے موت اور عمر قید سنائی گئی تھی۔آذر بائیجان کی 6،تاجکستان کی چار خواتین کو بھی داعش سے تعلق پر عمر قید کی سزا سنائی گئی غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش سے تعلقات کے الزام میں 560خواتین اور600بچے حراست میں ہیں عراقی عدالت میں مقدمات جاری ہیں۔