آصف زرداری کا لاہور میں جلسے کرنے کا اعلان خوش آئند ہے : عدنان اصغر ہنجرا
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کے رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ کسی کے پارٹی سے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا سمندر میں سے اگر دو‘ چار بالٹیاں پانی نکال لیا جائے تو سمندر کو کوئی فرق نہیں پڑتا پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں پورے پاکستان میں ہے۔ انشاء اللہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہی ہے۔ آصف علی زرداری کی طرف سے لاہور شہر میں 5جلسوں کا اعلان خوش آئند فیصلہ ہے اس سے پارٹی متحرک اور فعال ہو گی اور شہید بھٹو اور بے نظیر کا منشور گلی گلی‘ محلہ محلہ عام ہو گا۔