• news

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام خواتین کیلئے ختم نبوت کورس کا انعقاد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیر اہتمام چار روزہ ختم نبوت کورس برائے خواتین مدرسہ علوم العربیہ سلطان پورہ میں ہوا کورس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پہلے دن عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا محبوب الحسن طاہرکا لیکچر ہوا۔مجلس کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل‘ تیسرے دن مولانا عبدالشکورحقانی، مولانا عبدالنعیم، چوتھے دن محمد متین خالد، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ کے بیانات ہوئے۔کورس میں مختلف موضوعات ،عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت ،جھوٹے مدعیان نبوت کا انجام ،حیات حضرت عیسی ؑ،کذبات مرزا، قادیانیوں اور عام کافروں میں فرق،قرب قیامت آنے والے حضرت عیسی ؑ اورحضرت مہدی ؓ کی علامات اور نشانیاں، تحریک ختم نبوت کی کامیابیاں، قادیانیوں کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے اور ان جیسے متعدد موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن