کوئٹہ میں ہزارہ برادری کو چن چن کے قتل کیا جا رہا ہے: راجہ ناصر عباس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دو ماہ سے کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری کو چن چن کر کے دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ ہمارے حکمران کہتے ہیں ملک میں داعش کا وجود نہیں ہے ،کوئٹہ میں ظلم ہو رہا ہے عوام مظلوم ہیں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں،حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،مطالبہ ہے آ رمی چیف خود کوئٹہ جائیں اور کوئٹہ کے مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھیں،چیف جسٹس آف پاکستان کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل عام کا نوٹس لیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔