نام نہاد مٹھی بھر اشرافیہ عوامی فلاحی منصوبوں سے پریشان ہے : پرویز ملک‘ عمران نذیر
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ دھرنوں،نعروں، انتشار کی سیاست اورجھوٹے داعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی، بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، نام نہاد مٹھی بھر اشرافیہ عام آدمی کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر بہت پریشان ہے ، بعض سیاسی عناصرنے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفرکو کھوٹا کرنے میںکوئی کسر نہیں چھوڑی، جس میںدھرنا گروپ پیش پیش رہا، 2018ء کا جنرل الیکشن میں عوام کے پاس جانے کے لئے ن لیگ کے پاس بہت کچھ لیکن مخالفین کے پاس شرمندگی ،دھرنے قومی اداروں پر حملوںاور انتشار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،غزالی سلیم بٹ،ڈاکٹر اسد اشرف،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،میاں طارق،سید توصیف شاہ،عامر خان،چوہدری جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔