• news

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح 14ماہ بعد بڑھا دی گئی، اطلاق آج سے ہوگا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں 14 ماہ بعد اضافہ کر دیا گیا۔ ڈی یج قومی بچت ظفر مسعود کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کی شرح 0.72فیصد بڑھا دی گئی۔ بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع 9.36فیصد سے بڑھاکر 10.08فیصد کر دیا گیا۔ پنشنرز بینیفٹ اکاﺅنٹس کے منافع میں 0.72 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پنشنرز بینفٹ اکاﺅنٹس کا منافع 10.08 فیصد کر دیا گیا جو پہلے 9.36فیصد تھا ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر اب 8.10فیصد کی شرح سے منافع دیا جائے گا۔ شرح منافع کو 0.56فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع میں 0.77فیصد کا اضافہ کر دیا گیا۔ شرح منافع 6.03 فیصد سے بڑھاکر 6.80فیصد کر دیا گیا۔ ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ پر 1.09فیصد کی شرح سے سب سے زیادہ اضافہ کر دیا گیا۔ منافع کی شرح 6.54فیصد سے بڑھاکر 7.63فیصد کر دی گئی۔ سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع 0.55 فیصد بڑھا دیا گیا۔ منافع کی شرح 4.50فیصد ہو گی جو پہلے 3.95فیصد تھی۔ تمام سکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق آج یکم مئی 2018ءسے ہوگا۔
قومی بچت

ای پیپر-دی نیشن