• news

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید‘ مظاہرے روکنے کیلئے انٹرنیٹ ٹرین سروسل معطل

سرینگر+اسلام آباد ( آئی این پی +آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی میں اضافہ ہوگیا، بھارتی فوج کی تازہ درندگی میں فائرنگ سے 3کشمیری جوان شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے، بھارتی فوج نے مظاہرین پر گولیوں اور آنسو گیس کے شیل کی بوچھاڑ کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیرکے ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ اور آسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 کشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد کشمیریوں کی جانب سے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کو کیلئے تمام بڑی سڑکوں کو بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ۔بھارتی فوج کے ایک قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد بھارتی قابض فوج نے شہریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تیز کیا۔وادی کے مختلف اضلاع میں قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے اور گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوانوں اور خواتین کو حراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔آن لائن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بڑھتے ہوئے حالیہ مظالم کے معاملے پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے جدہ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہو ا۔ کشمیر کمیٹی کے سربراہ عبداللہ العلیم نے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی اور کہا اسلامی ممالک کی تنظیم اور ممبر ممالک کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں،انہوںنے کہا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق حل ہونا چاہیے۔پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وفد کی قیادت کی اور کہا کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے گزشتہ مہینوں کے دوران کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، اور مسلح بھارتی فوجی معصوم شہریوں پر ظلم کی داستانیں رقم کررہے ہیں، گزشتہ ہفتوں کے دوران آٹھ سالہ آصفہ بانو کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، جبکہ خطے میں بنیادی انسانی حقوق کو پاما ل کیا جارہا ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے او ، آئی ،سی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن وامان کیلئے بہت ضروری ۔ پاکستان چاہتا ہے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیاجائے۔ کشمیریوں کے نمائندہ غلام محمد صوفی نے ممبر ممالک کو بھارتی مظالم کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی او ر مسئلہ کشمیر کو دونوںممالک کے درمیان مسائل کی جڑ قراردیا۔اجلاس میں آزبائیجان، ترکی، سعودی عرب، اور نائیجر کے نمائندوںنے شرکت کی۔آئی این پی کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اوآئی سی رابطہ گروپ کے ہنگامی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور ریاستی جبر تشدد و مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشاکے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس مقبوضہ کشمیر میں حالیہ 20کشمیریوں کی شہادت کے تناظر میں بلایا گیا ۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈےا کے مطابق بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بلیک کیٹ کمانڈوز تعےنات کرے گی اس سلسلے میں بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیر کی سےکوروٹی صورت حال پر غور کے بعد بلیک کیٹ کمانڈوز تعےنات کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔ بلیک کیٹ کمانڈوز کو عسکرےت پسندوں سے نمٹنے کے لیے آپرےشنوں میں استعمال کیا جائے گا۔بلیک کیٹ کمانڈوز جلد ہی مقبوضہ کشمیر بھےجے جائےں گے۔

مقبوضہ کشمیر

ای پیپر-دی نیشن