• news

پٹرول 1.70 ہائی سپیڈ ڈیزل 2.31 مٹی کا تیل 3.41 روپے لٹر مہنگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے پٹرول‘ ڈیزل‘ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مئی کے لئے اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کے قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لٹر‘ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لٹر‘ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 87 روپے 70 پیسے‘ ڈیزل 98 روپے 76 پیسے فی لٹر‘ مٹی کے تیل کی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 68 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 22 پیسے‘ ڈیزل میں 5 روپے 2 پیسے‘ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 97 پیسے اضافہ کی سفارش کی تھی۔ دریں اثناءایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں ردوبدل کیا ہے۔ پٹرول‘ مٹی کے تیل اور لائیٹ ڈیزل پر جی ایس ٹی کو کم کیا گیا۔ پٹرول پر جی ایس ٹی کا ریٹ 21.5 فیصد کم کر کے 15 فیصد‘ مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد‘ لائیٹ ڈیل آئل پر جی ایس ٹی کا ریٹ 16.5 فیصد سے کم کر کے 11.5 فیصد کیا گیا۔ ڈیزل پر جی ایس ٹی کا ریٹ 27.5 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق حکومت نے عوام پر مہنگائی بم گرایا ہے۔
پٹرول

ای پیپر-دی نیشن