• news

مزدوروں کا عالمی دن آج، عام تعطیل ہو گی

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)آج یکم مئی بروز منگل کومزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی یوم مزدوراں کے سلسلہ میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جس کے باعث تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ لیبر ڈے کی مناسبت سے مختلف شہروں میں لیبر تنظیموںاور مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے تحت خصوصی ریلیوں ، واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیاجائیگا جس میں عالمی یوم مزدوراں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالنے سمیت مزدوروں کیلئے کام کاج کے بہتر ماحول کے بارے میں اظہار خیال بھی کیاجائیگا۔آج بروز منگل یوم مئی کے حوالے سے عدالتوں میں بھی عام تعطیل ہوگی، لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتیں مکمل بند رہیں گی۔ اس حوالے سے بار ایسوسی ایشنز نے وکلاءاور سائلین کو مطلع کرنے کیلئے یوم مئی کی تعطیل کے حوالے سے نوٹس آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔
یکم مئی

ای پیپر-دی نیشن