ٹوکن نمبر 256 ، وزیر اعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ہیلتھ کار ڈ بنوایا ،کمپیوٹر آپریٹر کی طرف سے عمر پوچھنے پر 48 سال کہہ کر قہقہہ لگایا
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کارڈ بنوایا اور وزیر اعلی نے انٹری گیٹ پر نصب مشین سے 256 نمبر ٹوکن حاصل کیا اور باری کے تحت کارڈ بنوانے کے لئے کاؤنٹر پر پہنچے جہاں آپریٹر نے ان کا نام اور دیگر کوائف پوچھ کر درج کئے اور کارڈ ایشو کیا-وزیر اعلی نے آپریٹر کے عمر پوچھنے پر 48 سال بتا کر قہقہ لگایا - اس موقع پر وہاں موجود حاضرین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے- وزیر اعلی نے کارڈ سسٹم کو سراہا اور اسے نئے دور کاڈیجیٹل سسٹم قرار دیا- قبل ازیں وزیر اعلی نے وارڈ میں جاکر مریضوں کی عیادت کی ، ان سے ہسپتال میں دستیاب سہولتوں ، طبی عملے کے رویے اور اعلی معیار کی ادویات کے بارے میں استفسار کیا۔