• news

سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں بدل د ی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے سزا کم کر دی اور سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سزائے موت کیخلاف اپیل نمٹا دی۔ مجرم نذیر خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ وکیل رمضان چوہدری نے یہ نکتہ اٹھایا کہ ملزم نذیر خان عمر قید کی سزا مکمل کر چکا ہے قانون کے تحت ایک سزا پوری ہونے کے بعد دوسری سزا نہیں دی جا سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن