نثا ر کا قومی کے ایک‘ صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی- 10اور پی پی- 14سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس بات کا اعلان چوہدری نثار علی خا ن سے ا انتخابی حلقہ این اے 59سے تعلق رکھنے والے27یونین کونسل کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر حلقے کے معززین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے تمام بلدیاتی نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ وہ آئندہ الیکشن قومی اسمبلی کے حلقہ 59اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی- 10اور پی پی- 14سے لڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹیکسلا واہ کے حلقہ این اے63سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ وہ ٹیکسلا واہ کے پارٹی لیڈران کی مشاورت کے بعد کریں گے۔