• news

سا بق اولمپین منصور احمد کا پاکستان میں مکینیکل دل لگوانے سے انکار، ملک میں پہلا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

کراچی (آئی این پی)سابق اولمپین اور ہاکی لیجنڈ منصور احمد نے پاکستان میں مکینیکل دل لگوانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ دل کا آپریشن بھارت میں ہو۔پاکستان ہاکی لیجنڈ گول کیپر منصور احمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کے دل میں پیس یکر نصب ہے تاہم ان کے پھپھڑے اور گردے بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔سابق اولمپیئن نے پاکستان میں مصنوعی دل لگوانے سے انکار کردیا، انکی ضد ہے کہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ بھارت میں ہو۔میڈیا سے گفتگو میں منصور احمد نے کہا کہ میری خواہش ہے دل کا آپریشن بھارت میں ہو، پاکستان میں سہولتیں نہیں، 6 ماہ سے ایک سال لگ سکتا ہے، پاکستانی ڈاکٹرز میکینکل ہارٹ لگانا چاہتے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق منصور کے دل نے 80 فیصد تک کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس کے باعث ہاکی سٹار کافی عرصہ سے شدید تکلیف کا شکار ہیں۔ مرض کی شدت کے باعث دیگر اعضا پر بھی اس کا برا اثر پڑ رہا ہے۔ واضح رہے پاکستان میں مکینیکل دل لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں اور اس سلسلے میں ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد تجربہ منصور احمد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن