• news

کیش نہ نکلنے پر چور نے اے ٹی ایم کو ہتھوڑے مار کر توڑڈالا

کمالیہ، جکھڑ (نامہ نگاران)نیشنل بینک کچہری برانچ کی اے ٹی ایم سے کیش چوری کی کوشش چور نے کیش نہ نکلنے پر اے ٹی ایم مشین کو ہتھوڑے مارکر توڑڈالا۔ گزشتہ رات چور نے تھانہ چوک میں واقع نیشنل بینک کی اے ٹی ایم مشین سے کیش چوری کی کوشش کی ناکامی پر ہتھوڑے مار کر مشین توڑ دی اور فرار میں کامیاب ہو گیا۔ بینک انتظامیہ نے ملزم کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ سٹی میں درخواست دے دی۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کی فوٹیج حاصل کر کے کاروای شروع کر دی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن