احسن اقبال اور چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیر داخلہ احسن اقبال اور چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار اظہرصدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ احسن اقبال نے چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ چیئرمین پیمرا نے عدلیہ مخالف تقریر روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔