کرپشن الزامات :نائیجریا کی وفاقی عدالت کا سابق صدر گڈ لک کی بیوی کے 2مکان بحق سرکار ضبط کرنیکا حکم
ابوجا( اے ایف پی ) نائیجریا کی وفاقی ہائیکورٹ نے نائیجریا کے سابق صدر گڈ لک جو ناتھن کی بیوی کیخلاف کرپشن الزامات پر2جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ تحقیقاتی ادارے اکنامک اینڈ فنانشل کرائمز کمیشن نے بتایا سابق صدر گڈ لک کی بیوی پیشنس جوناتھن کے دارالحکومت میں واقع 2مکانات کیخلاف کریمنل انوسٹی گیشن جاری ہے۔ وفاقی عدلیہ کے جج نامدی دمبانے کمیشن کو45روز کے روز اپنی تحقیقات مکمل کرنے الزامات کو ثابت یا پھر جائیداد کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیشنس جونا تھن کو اپنے شوہر کی 2015ء میں محمو و بوہاری کے ہاتھوں شکست کے بعد سے رقم غبن کرنے اور جائیداد یں بنانے کے الزامات کا سامنا ہے۔