• news

کشمیری رہنما بیرسٹر عبدالمجید ترمبو برسلز پہنچ گئے

برسلز ( وقار ملک ) ممتاز کشمیری رہنما بیرسٹر عبدالمجید ترمبو یورپی دارالحکومت برسلز پہنچ چکے ہیں۔انکی آمد پر پاکستانی وکشمیری حلقوں کی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا۔ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے وائس چیئرمین چوہدری ناصر محمد نے بیرسٹر عبدالمجید ترمبو کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پرویز اقبال لوسر حاجی پرویز ملک اخلاق اعوان، اختر سیالوی، وقار ملک، چوہدری عامر اور دیگر حضرات نے بیرسٹر عبدالمجید ترمبو کی برسلز آمد کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے امیدکی کرن قرار دیا۔ وفد آج بیرسٹر عبدالمجید ترمبو کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے اعلی حکام کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر اہم ملاقاتیں کرکے وادی کشمیر کے متشدد حالات کو پر امن ماحول میں تبدیل کرنے کے لیے سفارشات پیش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن