قطر میں ملازمت چھوڑنے کے متنازعہ قانون میں تبدیلی کا فیصلہ
دوحہ (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن نے عندیہ دیا ہے قطر کی حکومت میں نافذ لیبر قوانین کو تبدیل کرنے پر جلد راضی ہو جائے گی۔ یہ بات انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شاران بْورو نے بتائی ہے۔ یہ تنظیم قطر کے لیبر قوانین کی بڑی ناقد رہ چکی ہے۔ نافذ شدہ قانون کے تحت کوئی بھی ملازم اپنے آجر کی اجازت کے بغیر ریاست کی حدود سے باہر جانے کا مجاز نہیں ہے۔