• news

مزدور کی معاشی حالت بدلے بغیر ترقی ممکن نہیں: شیخ انوارالحق

لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ مزدور کی معاشی حالت تبدیل کئے بغیر ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں۔ جب مزدور کو اس کا حق نہیں ملے گا تو معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو گا۔ ایک صحت مند اور مطمئن مزدور ہی ترقی یافتہ معاشرے کی ضمانت ہے۔ آئین کا آرٹیکل37سی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن