• news

آئندہ الیکشن ختم نبوت کے وفاداروں اور غداروں میں ہوگا: ابوالخیر محمد زبیر

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفیٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے قطب وقت حضرت خواجہ الشاہ مفتی محمد محمود الوری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن2018؁ء میں ختم نبوت کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان مقابلہ ہو گااہلسنت جاگ اٹھے ہیں کسی ختم نبوت کے غدار اور ملک میں انتشار پھیلانے والے کو ووٹ نہیں دیں گے نوازشریف کی حکومت نے ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کی ،خواتین کے حقوق کی آڑ میں بے راہ روی اور جنسی تعلقات کی آزادی کے قوانین بنائے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھائیں شعائر اسلام کا تمسخر اڑا یا، پاکستان کے غداروں اور انتشار پھیلانے والوں کا الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ملک سے غداری کرنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں ہمارے قائد علامہ شاہ احمد نورانی نے وطن دشمن ایجنٹوںکو اس وقت بے نقاب کیا تھا ہم راء کے ان ایجنٹوں سے قوم کو نجات دلائیں گے امید ہے کہ عشق مصطفیٰ ﷺ رکھنے والے عوام پاکستان اور ختم نبوت سے محبت کرنے والوں کو ووٹ دیںگے مفتی محمد محمود الوری رحمۃ اللہ علیہ نے محبت رسول کی شمع روشن کیں۔

ای پیپر-دی نیشن