• news

وفاقی بجٹ نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا: میاں مقصود

لاہور ( سپیشل رپورٹر) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدنے کہاہے کہ وفاقی بجٹ نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔بجٹ عوام دشمن ہے، اس میں غریبوںکامعاشی قتل کیاگیا ہے۔بجٹ میں غریب عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں دیاگیا۔ ریلیف دینے کی بجائے غریب عوام پر ٹیکسوں کامزید بوجھ لاددیاگیا ہے۔حکمران غریبوں کاخون نچوڑرہے ہیںاور ملک سے غربت کی بجائے غریب مکائوپالیسی کواختیارکررکھا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت جاتے جاتے اپنے آخری بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف نہیںدے سکی۔
سینکڑوں اشیاء پر ٹیکس بڑھانے سے ملک میں مہنگائی کاسونامی آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن