• news

11نکات پیش کرنے پر عمران خان کو مبارکباد دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دو نہیں ایک پاکستان کیلئے 11 نکات پیش کرنے پر مبارکباد دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی محمد شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کا نشان، دو نہیں ایک پاکستان یعنی سب پاکستانیوں کے لئے ایک جیسا پاکستان، سب کے لئے ایک جیسا قانون اور ایک جیسا انصاف تحریک انصاف کے جلسے کے اثرات اور نتائج دیرپاہوں گے۔اس جلسے کی اہمیت پاکستان کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھے گی۔ جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 11نکات پیش کئے ۔ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور کامیاب جلسہ کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے ڈی جی خان میں غیرت کے نام پر نوجوان کی ناک کاٹنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا جبکہ تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی نے تھانہ نوانکوٹ کے علاقے سوڈیوال ملتان روڈ پر قبضہ مافیا کی فائرنگ سے شہری رمضان کو گولیاں لگنے کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن