• news

بھارتی سپریم کورٹ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلانے کا حکم دیدیا

دہلی (اے ایف پی) بھارتی سپریم کورٹ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلانے کا حکم دیدیا‘ چیف جسٹس دیپک مسرا کی سربراہی میں بنچ نے حکم دیا ہے ایسے مقدمات کی سماعت غیر ضروری طور پر ملتوی نہ کی جائے اور تفتیش کیلئے ٹاس فورس قائم کی جائیں۔ ہائیکورٹ کو چائلڈ فرینڈلی عدالتوں کے لئے کوششیں کرنا ہونگی۔ بھارت میں 2015ء میں بچوں سے زیادتی کے 11ہزار مقدمات درج ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن