• news
  • image

تفریحی پارک کی خستہ حالی

مکرمی ! میں آپ کی توجہ ایک مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں اسلام آباد جی ، ایٹ مرکز میں جامع مسجد الرشید کے ملحق ایک پارک ہے۔ پورے سیکٹر کے لئے ایک تفریحی پارک ہے جس میں صبح کے وقت جوگنگ اور جسمانی ورزشیں کرتے ، کرکٹ کھیلتے ہیں۔ پارک کی باڑ جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے اور راستے بنے ہوئے ہیں لوگ گاڑیاں پارک کے اندر لا کر ڈرائیونگ سیکھتے ہیں جبکہ یہاں ورکشاپ بھی کھول لی گئی ہے۔ نشئی رات کو پارک کے اندر سو جاتے ہیں اور جگہ جگہ ٹریک پر گندگی پڑی ہوتی ہے۔ سی ، ڈی ، اے کے ملازمین پارک کی بالکل بھی دیکھ بھال نہیں کرتے ہیں ۔ دارالخلافہ کا یہ پارک سی ڈی اے کے حکام کی توجہ چاہتا ہے۔(شمریز خان تنولی ، اسلام آباد )

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن