ترکی میں گجرات کے نوجوان کو اغوا کرنے والے ایجنٹوںکے 2سہولت کار گرفتار
گجرات (نامہ نگار) ایف آئی اے نے اغوا کار ایجنٹوں کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ گجرات کے رہائشی حمزہ عارف کو ترکی میں اغوا کرکے لواحقین سے تاوان طلب کرنیوالے دو ملزموں طارق محمود اور عثمان کو گرفتار کرکے 70 ہزار نقد برآمد کرلئے۔ ملزمان کیخلاف حمزہ عارف کی والدہ فاخرہ محمود نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔ ایف آئی نے دونوں ملزموں کا ریمانڈ حاصل کرلیا۔