• news

بدوملہی: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے گاڑی میں سوار ماں بیٹی جاں بحق، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

بدوملہی (نامہ نگار) ٹریفک حادثہ میں ماں بیٹی جاں بحق، خاتون سمیت 4 زخمی ہو گئے۔ نواحی گائوں ننگل مچھانہ کے رشید احمد اس کی اہلیہ ثمینہ بی بی، بیٹے طیب، دانش، بیٹی سعدیہ اور بہو نازیہ پی کپ پر واپس گائوں واپس آرہے تھے آپڈا سٹاپ پر سامنے سے آمنے والی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار رشید احمد کی اہلیہ ثمینہ بی بی اور اسکی بیٹی سعدیہ موقع پر ہی جاں بحق گئیں۔ رشید احمد اس کے بیٹے طیب، دانش اور بہو نازیہ شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا مگر نازیہ کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن