• news

فیصل آباد : سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چک جھمرہ کے نواحی گاؤں میں سسرالیوں نے 25سالہ بہو کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والی خاتون ایک بچے کی ماں تھی۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چک جھمرہ منتقل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مقتولہ کے ایک رشتہ دار نے پولیس کو بتایا کہ دو بجے کے قریب لڑکی کے والد کو طبیعت کی ناسازی کی اطلاع آئی اور رات 9 بجے اس کی فوتیدگی کی اطلاع آ گئی۔ گاؤں والوں کے مطابق خاتون دن دو بجے کے قریب ہلاک ہو گئی تھی جب مقتولہ کے جسم کو دیکھا گیا تو اس کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات تھے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن