• news

زرداری، عمران کے منہ سے اصولوں کی باتیں اچھی نہیں لگتی:خالدجوئیہ

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء خالد جوئیہ آف جھیڈو امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 165نے کہا ہے کہ 11نکات پیش کرنے والے آئندہ انتخابات میں خود نو دو گیارہ ہو جائیں گے یہ نکاتی ایجنڈاکے پی کے کی حکومت پرنافذکیوں نہیں ہوا عمران خان نے اپنی ہر تقریر میں نکات پیش کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے زرداری ،عمران کے منہ سے اصولوں کی بات نکلنا اچھا نہیں لگادونوں کا نکاتی ایجنڈاعوام کی خدمت نہیں بلکہ صرف اقتدار حاصل کرنا ہے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی آج کل ملک و قوم کے ایجنڈے پرنہیں اوپر کے ایجنڈے پر چل رہی ہیںآئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لیے جائیں گے عوامی مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے سابقہ حکومتیں عام آدمی کی حالت بہتر بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن