مولانا مشرف تھانوی کی وفات دینی طبقے کیلئے کسی سانحے سے کم نہیں: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیر میاں رضوان نفیس، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری عبدالعزیز، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا سعید وقار نے مولانا مشرف علی تھانوی کی وفات پر کہا ہے کہ مولانا مشرف علی تھانوی عظیم علمی و عملی خاندان کے چشم و چراغ تھے دنیا بھر میں آپکے شاگردوں اور متعلقین و متوسلین کی تعداد ہزاروں سے متجاوز ہے انکی وفات امت اور دینی طبقے کے لیے کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماؤں نے جامعہ دارالعلوم اسلامیہ اقبال ٹاؤن لاہور میں مولانا قاری احمد میاں تھانوی، مولانا خلیل احمد تھانوی، مولانا عبدالرحمن اور مولانا مفتی محمداکرم سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔