• news

تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ،مزدور اور محنت کش طبقے کا معاشی قتل ہے: آفتاب لودھی

لاہور (پ ر) چیئرمین عوامی تحریک ِانقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ یومِ مئی محروم طبقات کی عظیم بیداری کی علامت ہے۔ شکاگو کے محنت کشوں کی قربانی دنیا کے لئے ایک مثال بن گئی اور بجٹ میں 16 ارب روپے کا ریلیف دے کرعوام پر539 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ، مزدور اور محنت کش طبقے کا معاشی قتل ہے اور سرمایہ داروں اور وڈیروں کی حکومت نے مزدور کو غلام بنا کررکھ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن