• news

پرویز خٹک کی سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست

پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کرکے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کی ہے جبکہ سراج الحق نے بال ایم ایم اے کے کورٹ میں ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں چھوڑنے کا فیصلہ ایم ایم اے کا ہے اور اس کا حصہ ہونیکی وجہ سے فیصلے کے پابند ہیں تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے جس میں صوبائی حکومت چھوڑنے کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیا کیا گیا میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی استدعا کرتے ہوئے م¶قف اختیار کیا ہے کہ چند دن کے لئے 5 سال صوبائی حکومت کی رفاقت ختم نہ کریں جبکہ سراج الحق نے ایم ایم اے کا کندھا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں چھوڑ نے کا فیصلہ متحدہ مجلس عمل ایم ایم اے کا ہے اور جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ ہونے کی وجہ سے فیصلے ماننے کی پابند ہے البتہ حکومت نہ چھوڑنے کا معاملہ ایم ایم اے قائدین کے سامنے رکھوں گا اور مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔
پرویز خٹک‘ درخواست

ای پیپر-دی نیشن