• news

زرداری کیخلاف اربوں کی کرپشن کے کیسز‘ نیب سپریم کورٹ نوٹس لیں : شہبازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے شب و روز محنت کی۔ ترقیاتی ایجنڈا کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ عمران خان کے 11 نکات کے مقابلے میں 11 ہزار ترقیاتی منصوبے پیش کریں گے۔ شہباز شریف نے گرومانگٹ روڈ گلبرگ میں جدید میڈیسن سپلائی ویئر ہاﺅس کا افتتاح کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ادویات کو سٹور کرنے کا جدید نظام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل نظام کا قیام پنجاب حکومت کا انتہائی مستحسن اقدام ہے۔ شہباز شریف نے برڈووڈ روڈ پر جدید بی ایس ایل تھری لیب کا بھی افتتاح کیا۔ شہباز شریف نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا تفصیلی دورہ کیا۔ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ جدید نظام دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ہے۔ ہم نے جو جدید لیبز بنائی ہیں ان کا موازانہ کسی حد تک ترکی اور ایران کی لیبز سے کیا جا سکتا ہے تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، سفر لمبا ہے لیکن شاندار مستقبل ہمارے سامنے ہے۔ ہمارے سیاسی مخالفین نے اپنے صوبے کے عوام کو صرف دکھ دئےے ہیں اور ان کے دلوں پر مایوسی اور بدترین کارکردگی کے نشتر برسائے ہیں۔ پی ٹی آئی نے کے پی کے میں بربادی کی داستانیں چھوڑ کر لاہور میں جلسہ کیا اور قوم کو نئے خواب دکھانے کی کوشش کی۔ قوم عمران خان کے جھوٹ اور دھوکے میں نہیں آئے گی ،ان کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ میری مخالفین سے درخواست ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں۔ یہاں آئیں ہم آپ کو عوام کی خدمت کے گر بتائیں گے۔ پی ٹی آئی 2011 اور 2018 کے جلسوں کا خود موازنہ کرے تو حقیقت ان پر واضح ہوجائے گی۔ پورے پاکستان میں نیب کا سورج آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے تو اچھی بات ہے۔ 2018ءمیں عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے مینڈیٹ کا ایک اور موقع مل رہا ہے۔ ایسی قیادت جو ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نکالنے ، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کی صلاحیت رکھتی ہے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں آگے لاسکتے ہیں۔ بے لاگ اور بلاامتیاز احتساب سے ہی پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ چودھری نثار میرے دوست ہیں اور وہ پارٹی کے سینئر رہنما ہیں تاہم میری آج خوشی کی وجہ جدید نظام کو دیکھ کر ہے۔ ان سے مل کر خوش ہونا اپنی جگہ۔ نندی پور وہ بجلی کا منصوبہ ہے جس کی ٹینڈرنگ نہیں ہوئی اوراس میں بے پناہ کرپشن کی گئی جو بڑا جرم ہے۔ نیب کو اس کا نوٹس لینا چاہےے، میری عدالت عظمی سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی اس کا نوٹس لے کہ اس منصوبے میں کرپشن کرنے والے ابھی آزادی کے ساتھ پھر رہے ہیں۔ یہ قوم سے بڑی ناانصافی ہے۔ کھچی کینال کا منصوبہ مشرف نے بغیر ٹینڈرنگ اور منصوبہ بندی کے شروع کیا اس منصوبے کی لاگت 20ا رب روپے سے بڑھ کر 90ارب روپے ہو چکی ہے۔ یہ کرپشن کے میگا کیس ہیں ، جنہوں نے اس قوم اور ملک کو دیمک کی طرح چاٹا ہے۔ کرپشن کے میگا سیکنڈلز کو بلا امتیاز سامنے لایا جانا چاہیے تا کہ قوم دعائیں دے۔ آصف زرداری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ ان کے اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز نیب میں پڑے ہیں اس کے علاوہ 6ارب روپے سوئس بنکوں میں پڑے ہیں - اگر قوم کی یہ دولت نہ لوٹی جاتی تو اس سے کئی لیبز اور ہسپتال بن سکتے تھے-نیب اور عدالت عظمی سے میری یہی درخواست ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے اور یہ لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر قوم کی دعائیں لیں۔ اگر نیب میرے انڈر ہوتی تو میں نیب کے انڈر نہ ہوتا۔ شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام صوبوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ سندھ کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ سندھ کے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا حق ہے۔ ہم تمام شہروں کی ےکساں ترقی کے وےژن پر ےقےن رکھتے ہےں ۔کاش لاہور سے پہلے کراچی مےں اورنج لائن مےٹروٹرےن اور مےٹروبس پراجےکٹ بنا ہوتا۔ ترقی کےلئے ملکی وسائل پر ملک کا گےٹ وے ہونے کی وجہ سے کراچی کا زےادہ حق ہے۔ کراچی کو اس کا حق ادا کرنے کی کوشش ضرور کرےں گے۔ کراچی کو بہتر ٹرانسپورٹ سسٹم اور مواصلاتی نظام کی اشد ضرورت ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے موقع دےا تو کراچی مےں لاہور سے بڑھ کر ترقےاتی منصوبے مکمل کرائےں گے۔ کراچی سے محبت تھی اورکراچی سے محبت کرتا رہوں گا۔ سندھ کے صحافےوںنے کہا کہ لاہور سمےت پنجاب مےں ترقی قابل تحسےن ہے۔لاہور کی ترقی کے سندھ مےں بہت چرچے ہےں۔ اندرون سندھ کے لوگ تبدےلی چاہتے ہےں۔ سندھ اور کراچی کو شہبازشرےف جےسا لےڈر چاہےے۔ شہبازشرےف کچھ عرصہ کےلئے کراچی آجائےں تاکہ کراچی کی محرومےاں دور اور مسائل حل ہوں۔ شہبازشریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے، مثبت اور بامقصدصحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی اساس ہوتی ہے۔ صحافت رائے عامہ کی تشکیل اور قومی شعوراجاگر کرنے کیلئے انتہائی اہم ذریعہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی جس میں عالمی سیاسی صورتحال، امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور دو طرفہ تعاون کے امکانات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے معروف عالم دین مولانا مشرف تھانوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن